کلیات اقبال اردو - مکمل مجموعہ

کلیات اقبال اردو - مکمل مجموعہ

کلیات اقبال اردو - مکمل مجموعہ - بانگ درا، بال جبریل ، ضرب کلیم اور ارمغان حجاز

ایپ کی معلومات


1.13
August 24, 2024
Android 4.4+
Everyone
Get کلیات اقبال اردو - مکمل مجموعہ for Free on Google Play

Advertisement

ایپ کی تفصیل


اینڈروئیڈ ایپ تجزیہ اور جائزہ: کلیات اقبال اردو - مکمل مجموعہ ، GoldStone کے ذریعہ تیار کیا گیا۔ کتابیں اور حوالہ زمرہ میں درج ہے۔ موجودہ ورژن 1.13 ہے ، 24/08/2024 کو اپ ڈیٹ ہوا۔ گوگل پلے پر صارفین کے جائزوں کے مطابق: کلیات اقبال اردو - مکمل مجموعہ. 165 ہزار سے زیادہ انسٹال حاصل کیا۔ کلیات اقبال اردو - مکمل مجموعہ کے فی الحال 1 ہزار جائزے ، اوسط درجہ بندی 4.7 ستارے ہیں

"کلیات اقبال" ان کے شعری مجموعوں کا اجتماع ہے، جس میں بانگ درا، بال جبریل ، ضرب کلیم اور ارمغان حجاز (حصہ اردو) کویک جگہ جمع کر دیا گیا ہے۔ اقبال کے قارئین کی کثرت ہند و پاک میں اس قدر ہے کہ بہت کم شعرا کو یہ شرف حاصل ہے۔ کلیات، اقبال کی غزلوں اور نظموں سے بھرپور ہے اور اقبالیات کا ایک نظر میں مطالعہ کرنے کے لئے کافی۔ اقبال یقینا ان شعرا کی فہرست میں آتا ہے جن کو سمجھنا کار آسان نہیں کیوں کہ کہیں پر وہ فطرت کا ترجمان بن کر نمودار ہوتا ہے تو کہیں انقلابی شاعر کی حیثیت سے ہاتھ میں مشعل لئے خوشہ گندم جلانے کی بات کرتا ہے۔ کہیں وہ اسلامیات کا درس دیتا ہے تو کہیں پر اس کی حالت زار کا تمسخر اڑاتا ہوا نظر آتا ہے۔ کہیں پر وہ تصوف کی تعلیم سے لبریز نظر آتا ہے تو کہیں اس سے متنفر۔ کہیں اس کو مغربی تعلیم سے وحشت ہے تو کہیں اس سے محبت۔ کہیں پر وہ ہندوستان کو جنت نشاں کہتا ہے تو کہیں اس کی ویرانی پر ماتم کناں نظر آتا ہے۔ کبھی وہ بچوں کے گیت گاتا ہے تو کہیں عشق کی آخری سرحد پر جاکر کہتا ہے کہ، "ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں ۔" اقبال اپنی ہر تخلیق میں ایک نئے رچاو بساو کے ساتھ آتا ہے اور کچھ درس و تدریس کرتا ہے اور قاری کو جھنجھوڑ کر واپس ہو جاتا ہے۔ الغرض اقبال کی شاعری کثیر الجہات موضوعات خود میں پنہا کئے ہوئے ہے۔ اس کا مطالعہ اردو ادب کے طالب عالم کو ہی نہیں بلکہ ہر انسان کو کرنا چاہئے اور ان کی تعلیمات کو برائے کار لاکر ایک نئے جہان کی تخلیق کرنے کی سعی کرنی چاہئے۔

مصنف: تعارف
‘’اقبال کی شاعری تصوّرات کی شاعری ہے۔ لیکن جو صفت تصوّرات کو شاعری بناتی ہے وہ یہ ہے کہ اقبال تشبیہوں، استعاروں اور مخصوص علامتوں کے ذریعہ اپنے افکار کو مخصوص شکل میں پیش کرتے ہیں جس کا تقاضہ ہے کہ افکار کے حسّی متبادل تلاش کئے جائیں تا کہ افکار کو جذبہ کی سطح پر لایا جا سکے اور فکر محض خشک فکر نہ رہ کر اک حسّی اور ذہنی تجربہ بن جائے اور اک مخصوص نوعیت کے ادراک کی شکل اختیار کر لے۔ یہی بات کم و بیش علامتوں کے انتخاب میں بھی سامنے آتی ہے۔‘‘

(عقیل احمد صدیقی)

اقبال اک عہد شناس اور عہد ساز شاعر تھے۔ ان کی شاعری اک مخصوص نظام فکر سے روشنی حاصل کرتی ہے، جو انھوں نے مشرق و مغرب کے سیاسی، تہذیبی، معاشرتی اور روحانی حالات کا گہرا مشاہدہ کرنے کے بعد مرتب کیا تھا اور محسوس کیا تھا کہ اعلیٰ انسانی قدروں کا جو زوال دونوں جگہ مختلف انداز میں انسانیت کو جکڑے ہوئے ہے اس کا حل ضروری ہے۔ خصوصاً مشرق کی بدحالی ان کو مضطرب رکھتی تھی اور وہ اس کے اسباب سے بھی واقف تھے لہٰذا انھوں نے انسانی زندگی کو سدھارنے اور اسے ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے اپنی شاعری کو وسیلہ بنایا۔ اقبال عظمت آدم کے علمبردار تھے۔ اور وہ کسی بخشی ہوئی جنت کی بجائے اپنے خون جگر سے خود اپنی جنت بنانے کے عمل کو زیادہ امکان پرور اور زیادہ حیات آفریں سمجھے تھے۔ اس کے لئے اس کا نسخہ تجویز کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا ’’اقوام مشرق کو یہ محسوس کر لینا چاہئے کہ زندگی اپنی حویلی میں کسی قسم کا انقلاب نہیں پیدا کر سکتی جب تک اس کی اندرونی گہرائیوں میں انقلاب نہ پیدا ہو اور کوئی نئی دنیا اک خارجی وجود نہیں حاصل کر سکتی، جب تک اس کا وجود انسانوں کے ضمیر میں متشکّل نہ ہو۔‘‘ وہ مغرب کو روحانی طور پر بیمار تصور کرتے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ اس کی اصلاح اس وقت تک ناممکن ہے جب تک اس کی عقل ہوا و ہوس کی غلامی سے نجات حاصل کرکے ’’ادب خوردۂ دل‘‘ نہ ہو جائے۔ اور اس کے لئے سوز عشق ضروری ہے۔ اقبال کا عشق اردو شاعری اور تصوف کے روایتی عشق سے مختلف ہے۔ وہ ایسے عشق کے قائل تھے جو آرزوؤں میں وسعت پیدا کر کے حیات و کائنات کو مسخر کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ عشق کو عمل سے استحکام ملتا ہے جبکہ عمل کے لئے یقین کا ہونا ضروری ہے اور یقین علم سے نہیں عشق سے حاصل ہوتا ہے۔ وہ عشق، علم اورعقل کو لازم و ملزوم اور ایک کے بغیر دوسرے کو ادھورا سمجھتے تھے۔ عشق کے علاوہ اقبال کی دوسری اہم شعری اصطلاح ’’خودی‘‘ ہے۔ خودی سے اقبال کی مراد وہ اعلیٰ ترین انسانی صفات ہیں جن کی بدولت انسان کو اشرف المخلوقات کے بلند درجہ پر فائز کیا گیا ہے۔ اس خودی کو پیدا کرنے کے لئے جذبۂ عشق ضروری ہے کیونکہ عشق ہی خودی کی تکمیل کرتا ہے اور دونوں اک دوسرے سے قوت حاصل کرتے ہیں۔ اقبال کے نزدیک عشق اورعلم کی آمیزش سے فرد کی اصلاح اور معاشرہ کی تعمیر کا کام مکمل ہوتا ہے۔
ہم فی الحال ورژن 1.13 پیش کر رہے ہیں۔ یہ ہمارا تازہ ترین ، سب سے بہتر ورژن ہے۔ یہ بہت سے مختلف آلات کے لئے موزوں ہے۔ گوگل پلے اسٹور یا دوسرے ورژن سے براہ راست Apk مفت ڈاؤن لوڈ کریں جن کی ہم میزبانی کر رہے ہیں۔ مزید یہ کہ ، آپ رجسٹریشن کے بغیر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور لاگ ان کی ضرورت نہیں ہے۔

ہمارے پاس Samsung, Xiaomi, Huawei, Oppo, Vivo, Motorola, LG, Google, OnePlus, Sony, Tablet ... کے لئے 2000+ سے زیادہ دستیاب آلات موجود ہیں جن میں بہت سارے اختیارات ہیں ، آپ کے لئے یہ آسان ہے کہ آپ اپنے آلے کے مطابق کھیلوں یا سافٹ ویئر کا انتخاب کریں۔

اگر گوگل ایپ اسٹور پر آپ کے آلے کے پہلو سے کوئی ملک کی پابندیاں یا کوئی پابندی ہو تو یہ کام آسکتا ہے۔

نیا کیا ہے


Updated whole new User Interface,
Favorite button added now you can add your favorite bookmark and can start reading from bookmark anytime
Open from you left last time

? Copyright Notice:
The content presented here has been gathered from various sources on the internet, including widely distributed PDFs and tutorials. If you believe that your content is being utilized and wish for its removal, please contact us, and we will promptly address your concerns, [email protected] Thank You.

گوگل پلے اسٹور پر شرح اور جائزہ


4.7
1,089 کل
5 91.7
4 0
3 0
2 0
1 8.3

درجہ بندی کی کل تعداد

فعال صارفین کی کل تعداد جس کی درجہ بندی کی گئی ہے: کلیات اقبال اردو - مکمل مجموعہ

انسٹال کی کل تعداد (*تخمینہ)

گوگل پلے پر انسٹال کی کل تعداد کا تخمینہ, گوگل پلے پر حاصل کردہ درجہ بندی کی تعداد اور انسٹال حدود سے قریب.